وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا 47 واں دن

muhammad ali محمد علی اتوار 22 ستمبر 2019 00:30

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا 47 واں دن
برلن (رپورٹ مہوش ظفر، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر مین بھارتی تسلط و کرفیو میں قید کشمیریوں کے ساتھ جرمنی میں مقیم پاکستانی کشمیری و اسٹوڈنٹس کا اظہار یکجہتی، بھارت نے انسانی حقوق کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظمیں اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے جرمنی کے مختلف شہروں میں آج بھی کشمیریوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

رپورٹ مہوش خان دنیا بھر کی طرح جرمنی کے مختلف شہروں برلن،ڈریسڈن اور Erlangen میں بھی کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ احتجاج میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے بوڑھے جوان اور خواتین شامل تھیں۔ احتجاج میں شرکاء نے مودی ٹیرارسٹ اور ہم کیا چاہتے آذادی کے نعرےگائے۔

(جاری ہے)

احتجاج شہر کے مین سیاحتی علاقوں میں کئے گئے جس کا مقصد کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانا تھا۔ احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ اب تو مسلم امہ کو ایک ہو کر کچھ سوچنا چاہئے۔ احتجاج میں شامل ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ یہاں یوں اس طرح جمع ہوکر ہم دنیا تک کشمیریوں کی آواز پہنچانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کیا ہمیں نہیں معلوم کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور ان تمام مظالم پر مہذب دنیا کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ مختلف شہروں میں کئے جانے والے احتجاج میں شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈز اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔اور لوگوں کی آگاہی کے لئے ان میں پمفلٹس بھی بانٹے گئے ۔ اپنی بات کو صیحیح طور پر سمخھانے کے لئے مختلف زبانوں میں مقرریں نے خطاب کیا۔

جرمنی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا 47 واں دن