Live Updates

ملک بھر میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 22 ستمبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے اور قومی خزانہ لوٹنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف اس وقت مقدمات درج کئے تھے جب وہ حکومت میں تھے اور اب وہ اپنی کرپشن چھپانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور آج نواز شریف اور آصف زرداری اپنی اپنی کرپشن کی بدولت جیلوں میں ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عام آدمی کو درپیش مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرپشن کے الزام میں جیلوں میںقید اپنے رہنمائوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانا چاہتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات