جیکب آباد میںفراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر کی خبر کا نوٹس

چیئر مین ترقی و منصوبہ بندی بورڈ نے سیکریٹری بلدیات سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) جیکب آباد میںفراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر کی خبر کا نوٹس۔ چیئر مین ترقی و منصوبہ بندی بورڈ نے سیکریٹری بلدیات سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یو ایس یڈ کے تعاون سے فراہمی آب کا منصوبہ 2014شروع کیا گیا اس وقت کے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے فراہمی آب کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 36ملین کی لاگت سے دو سال میں یعنی 2015میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا لیکن 2019ختم ہونے کو ہے پر فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل کب ہو گی کوئی بتانے کو تیا ر نہیںذرائع کے مطابق فراہمی آب کے منصوبے کی لاگت چار ارب تک جا پہنچی ہے فراہمی آب کے منصوبے میں تاخیر کی خبروں کے بعد ترقی و منصوبہ بندی بورڈ کی چیئر مین ناہید شاہ نے نوٹس لے لیا ہے اور سیکریٹری بلدیات سے اس معاملے کے رپورٹ طلب کی ہے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات نے ڈی سی جیکب آباد غضنفر علی قادری سے بھی رابطہ کیا ہے،فراہمی آب منصوبے میں تاخیر پر ایم ایس ڈی پی اور ٹیکنو کنسلٹنٹ پر سیکریرٹری بلدیات نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں جس کے تحت پیر کو موچی بستی ٹینک سے آزمائشی فراہمی شروع کی جا رہی ہے جبکہ جعفر آباد محلہ سمیت کئی علاقوں میں تو ابھی تک پانی کے کنکشن ہی نہیں دیئے گئے اور اس سال بھی فراہمی آب کا منصوبہ مکمل ہوتے نہیں دکھائی دے رہا شہر ی آج بھی پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے جیکب آباد کا ہر چار میں سے ایک شہری یرقان کے مرض میں مبتلا ہے دیدار علی ،نواب ،کامران ،راجا کمار اور دیگر نے مطالبا کیا ہے کہ فراہمی آب کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے اور منصوبے کی ٹاخیر کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :