ککمنگ کے گائوں ریالی میں نوجوان کا قاتل گرفتار

پیر 23 ستمبر 2019 12:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) نواں شہر پولیس نے یونین کونسل ککمنگ کے گائوں ریالی میں صدام نامی نوجوان کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو چند روز قبل گائوں ریالی میں صدام کی نعش ملی تھی، نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول نوجوان کے والد خورشید کی مدعیت میں تھانہ نواں شہر میں نامزد ملزم جہانگیر ولد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ نواں شہر طارق خان نے مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ کے دوران ملزم جہانگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :