Live Updates

راولپنڈی کے رہائشی کی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے داد رسی کی اپیل

میری ہمشیرہ کے قاتل محمد اظہر کو ایک ماہ سے گرفتار نہیں کیا گیا وہ ابھی تک آرمی میڈیکل کور میں نرسنگ سپاہی کی لنڈی کوتل میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے

پیر 23 ستمبر 2019 13:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیر اعظم ا سلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اور آرمی چیف سے داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے ڈھوک نلہ ، داخلی پرنڈلہ، تحصیل کوٹلی ستیاں، ضلع راولپنڈی کے رہائشی صدام حسین ولد اور نگزیب نے کہا ہے کہ میری چھوٹی ہمشیرہ سمیرا زیب کی شادی مسمی محمد اظہر ولد اورنگزیب قوم ستی ساکن سکیوٹ ،تحصیل کوٹلی ستیاں ، ضلع راولپنڈی سے ہوئی تھی جس کے دوبچے ہیں۔

عیدقربان والے دن میں اور میرا چھوٹا بھائی احتشام اپنی ہمشیرہ کو عید ملنے اسکے گھر سیکوٹ گئے ۔ تقریباً4:30 بجے شام گھر آنے لگے تو ہمشیرہ نے کہا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلتی ہوں واپس آجائوں گی ۔جو اس کے خاوند محمد اظہر نے میری ہمشیرہ کو برا بھلا کہتے ہوئے ہمارے ساتھ آنے سے منع کیا اس بات پر میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میرے بہنوئی محمد اظہر پسٹل 30بور نکال کر میری ہمشیرہ کی طرف دوڑا جو ہم نے چھڑانے کی کوشش کی مگر ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اظہر نے پسٹل30بور سے سیدھا فائر میری ہمشیرہ پر کیا جو اسے بائیں طرف کان پر لگا اور دائیں طرف سے گولی نکل گئی میری ہمشیرہ سمیرا زیب کمرے کے اندر گری اور موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئی ۔

ہم نے شورشورابا کیا تو کافی اہل دیہہ شور اور فائر کی آواز سن کر موقع پر آگئے جو محمد اظہر پسٹل30بور لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا وجہ عناد میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاکی ہے جو اس رنج کی بنا پر اظہر نے پسٹل30بور سے میری ہمشیرہ پر فائر کرکے ناحق قتل کرکے سخت زیادتی کی ہے۔قاتل محمد اظہر ولد اورنگزیب آرمی میڈیکل کور کا نرسنگ سپاہی آرمی نمبر (7374144) ہے اور CMHلنڈی کوتل میں ابھی تک اپنی ڈیوٹی سر انجام د ے رہا ہے۔

جسکو تاحال ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔مقامی پولیس جانبداری سے کام لے رہی ہے اور قاتل کو گرفتا رکرنے سے گریزاں ہے انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید با جوہ ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، چیف جسٹس سپریم کو رٹ آف پا کستان سے داد رسی کی اپیل کرتے ہو ئے قاتل محمد اظہر کو گرفتار کرکے ناحق قتل کرنے کے جرم میں قرار واقعی سزا دی جا ئے ۔ اور مجھے اور میرے بوڑھے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات