Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور یہ معاملہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو بتایا دیا

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد ملک نے ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 23:51

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور یہ معاملہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2019ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتا دیا ہے۔ اسد محمد ملک نے اپنے پہلے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ابھی وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے اٹھ کر آئے ہیں۔
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو بتایا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور یہ صورتحال معاملہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

 
اس ملاقات سے قبل وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگردی کا مرکز پاکستان نہیں بلکہ ایران ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، پاکستان نے عمران خان کی قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک کے سربراہان ان سے ملنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے عمران خان کا انتخاب کیا، عمران خان اچھے لیڈر اور دوست ہیں، ہ عمران خان پاکستان کے عظیم لیڈر ہیں اور وہ خطے کی ترقی چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان سے تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، عمران خان اور مودی کہیں تو کشمیر پر ثالثی کے لیے اب بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور عمران خان پر اعتماد ہے، عمران خان بہترین وزیراعظم ہیں۔ پاکستان کے پاس ایک عظیم رہنما ہے جو اچھا کھلاڑی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کل بھارتی وزیراعظم نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی، پاکستان تیار ہے لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو تب ہی میں ثالثی کروا سکتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات