اوکاڑہ، ایل پی جی ڈیلرز اور ریفلنگ سنٹرز میں سیفٹی آڈٹ اور فائر سیفٹی بارے تربیتی کورسز کا آغاز

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) اوکاڑہ نے ہیڈ کوارٹر کی ہدایت ضلع بھر میں ایل پی جی LPG ڈیلرز اور ریفلنگ سنٹرز میں سیفٹی آڈٹ اور فائر سیفٹی کے حوالہ سے تربیتی کورسز کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میںکمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو1122 اوکاڑہ نے شہر کے 4 بڑے ایل پی جی ڈیلرز اور ر ی فیلنگ سنٹرز کا سیفٹی آڈٹ کیا اور وہاں پرموجودآگ پر قابو پانے والے آلات کی جانچ پڑتال کی ۔

بعد ازاں ایل پی جی ڈیلرز اور ری فیلنگ سنٹرز کے مالکان اور ملازمین کو فا ئر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔ تربیتی کورس میںشرکاء کو آگ بجھانے والے آلات کا استعمال ، ابتدائی طبی امداداور ہنگامی انخلاء کا طریقہ کار پر آگاہی لیکچرز فراہم کیے گئے کہ اگرخدانخواستہ آگ لگ جائے تو فوری طور پر آگ پرکس طرح قابو پاناہے اور اگر کوئی شخص آگ سے متاثر ہو گیا ہے تو اس کوبروقت کیا ابتدائی طبی امداد فراہم کرنی ہے۔

(جاری ہے)

اور لیکچرز کے بعد شرکاء نے باری باری آگ پر قابو پانے والے آلات کو چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال کا کہنا تھا کہ اس سیفٹی آڈٹ اور تربیتی کورس کا مقصد ایل پی جی سلنڈرز کی وجہ سے بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات اور ان میں ہونے والی جانی و مالی نقصان میں کمی لانا ہے۔ ایل پی جی ڈیلرز اور ری فیلنگ سنٹرز کے مالکان کی جانب سے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے سیفٹی آڈٹ اور تربیتی کورس کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :