مظفرگڑھ ،پولیس کا آئل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ،تیل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) پولیس کا آئل مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کی کوشش قصبہ گجرات چوکی انچارج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناکام بنادی، پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان کے ذریعے سرنگ کھود کر تیل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگایا، مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات میں قائم پاک عرب آئل ریفائنری کی پائپ لائن پر کلمپ لگاکر کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کی واردات کا منصوبہ بنایا جارہا تھا کہ قصبہ گجرات میں تعینات نوجوان پولیس آفیسر سب انسپکٹر ملک سلیم لنگڑیال نے پولیس ٹیم اور پارکو کے اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان میں سرنگ کھود کر پائپ لائن سے تیل چوری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے جبکہ آئل مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین نامزد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ پارکو آئل ریفائنری سے تیل چوری کے واردات کے انکشاف پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے بھی سخت نوٹس لیا اور آئل مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری، ایس ایچ او محمود کوٹ عبدالرئوف اور چوکی انچارج ملک سلیم حسن کو ہدایات کی جس پر پولیس ٹیم نے آئل مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :