سرگودھا ،قومی شاہراہ موٹر وے پر پشاور سے لاہور جانیوالی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، 2افراد جاں بحق ،8 مسافر شدید زخمی

ہفتہ 28 ستمبر 2019 14:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2019ء) سرگودھا کے قریب قومی شاہراہ موٹر وے پر پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق 8 مسافر شدید زخمی ہوگئے 2 کو حالت نازک ہونے پر ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور سے آکر لاہور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں2 افراد واثق نور، یاسر عباس جانبحق اور 8 مسافر شدید زخمی ہو گے۔جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن منتقل کردیا۔جہاں سے دو کو تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا۔بس الٹنے کے حادثہ میں جانبحق اور زخمیوں کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقہ پارہ چنار اور پشاور سے بتایا جارہا ہے۔