Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کر دیا

میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس دورے کی کامیابی کے لیے بہت زیادہ دائیں کیں: وزیراعظم عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 29 ستمبر 2019 17:07

وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اقواممِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے سعودی عرب گئے اور وہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کارکنان کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہے جہاں وزیراعظم عمران خان ان سے خطاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں کے لیے دعائیں کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس دورے کی کامیابی کے لیے بہت زیادہ دائیں کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہکشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب تک آپ انکے ساتھ کھڑے ہیں کشمیری جدوجہد کرتے رہیں گے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ناامید نہیں ہونا، ہم بھارت کے چہرے کو پوری دنیا میں ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ 80لاکھ افراد کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر مین کرفیو لگا کر بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے لیکن کشمیری آزاد ضرور ہوں گے، اچھا وقت آئے گا انہوں نے کہا کہ کوشش انسان کرتا ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے۔ وزیراعظم امریکی سے سعودی عرب پہنچے تھے اور وہاں مختصر قیام کے بعد اب پاکستان پہنچ چکے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان، رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے خطاب کیا اور ساری قوم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم امریکہ سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر گئے تھے لیکن واپسی پر طیارے میں خرابی کے باعث انہیں کمرشل فلائٹ سے واپس آنا پڑا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات