Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار حکومت نے سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو سمجھا ہے‘زاہد اشرف

پیر 30 ستمبر 2019 13:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) منیجر پتریاٹہ ریزارٹ پنجا ب ٹوارازم ڈویلپمنٹ کا رپوریشن زاہد اشرف نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار حکومت نے سیاحت کی صنعت کی اہمیت کو سمجھا ہے حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے بل پر کام کر رہی ہے کس کے منظور ہونے کے بعد پاکستان عالمی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا۔

۔ زاہد اشرف نے کہا کہ سیاحت سے غربت مٹانے کا براہ راست اور موثر ترین ذریعہ ہے مری میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سیاحتی درجہ بندی میں تین درجہ کی بہتری ہوئی ہیں ۔ اس موقع پر طارق ربانی،محمد اشرف اورفہیم انور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منیجر پتریاٹہ زاہد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیاحت کی ترقی سے روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں انقلاب بر پا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے اہم ترین ملک جہاں بلند وبالا سر سبر پہاڑ ،وسیع صحرا ،سمندر دریا اور ہر قسم کی سیاحت کی بہترین صلاحیتں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور نیومری پتریاٹہ چیئر لفٹ میں سیاحوں کو بہتریں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔جس سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :