ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 30 ستمبر 2019 17:54

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو دیئے گئے اختیارات کے تحت ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

معاون وکیل نے موقف دیا کہ عابد زبیری اسلام باد میں مصروف ہے آج پیش نہیں ہوسکتے۔ درخواستگزار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ رینجرز کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ ڈاکٹر عاصم تو باہر آچکے ہیں،درخواست ناقابل سماعت ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری پر جو بھی اعتراض ہے ٹرائل کورٹ کو بتائیں۔ 2015 میں ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ان کی اہلیہ ڈاکٹر زریں حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔