فوجی خدمات سے بچنے کے لیے 24 سالہ نوجوان نے 81 سالہ خاتون سے شادی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 اکتوبر 2019 22:38

فوجی خدمات سے بچنے کے لیے 24 سالہ نوجوان نے 81 سالہ خاتون سے شادی کر لی

یوکرین سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کامیابی  سے  لازمی فوجی خدمات سے چھٹکارا پا لیا۔نوجوان نے  ایسا کرنے کے لیے اپنے سے  57 سال بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرلی۔ اس شادی کو دو سال ہو چکے ہیں۔ اس شادی پر انٹرنیٹ پر کافی تنقید کی جا رہی ہے لیکن  قانون اس نوجوان کے ساتھ ہے۔
2017 کے آخر میں یوکرین کے شہر وینیتسا سے تعلق رکھنے والے   الیگزینڈر کونڈراٹیوک  کو فوج میں  جبری بھرتی  کے احکامات ملے۔

انہیں قریبی  کمسریٹ  (فوجی مرکز) پر رپورٹ کرنے کا کہا گیاتھا، جہاں سے  انہیں ایک سال کے لیے فوج میں بھرتی کیا جاتا۔ یوکرین کے تمام قابل لوگ جن کی عمریں 18 سے 26 سال ہو کو ایک سال کی  لازمی فوجی خدمات  فراہم کرنا ہوتی ہے۔ اس سے  صرف معذور لوگ یا معذور بیوی رکھنے والے  افرادہی مستثنیٰ ہیں۔

(جاری ہے)


اسی وجہ سے الیگزینڈر نے اپنے کزن کی 81 سالہ معذور دادی کو راضی کیا کہ وہ ان کی دلہن بن جائے۔

اب اس جوڑے کی شادی کو دو سال ہو چکے ہیں۔2 سال کے بعد  یعنی 26 سال کی عمر میں الیگزینڈر پر لازمی فوجی خدمات کی پابندی نہیں رہے گی۔ہو سکتا ہے، تب وہ اپنی تب 83 سال کی بیوی کو طلاق دے دے۔
اس انوکھی شاادی کی خبر 2018 کے شروع میں وائرل ہوئی تھی۔کمسریٹ نے 22 سالہ  الیگزینڈر اور ان سے 57سال بڑی اُن کی بیوی زینائیڈا کے خلاف قانونی شکایت درج کرائی تھی۔

کمسریٹ کو امید تھی کہ  وہ اس  جعلی شادی کو منسوخ کر ا  دیں گے۔  تاہم تحقیق سے ثابت ہوا کہ قریبی گاؤں میں  اس جوڑے کی باقاعدہ شادی ہے۔ شادی کی رجسٹریشن کے  آفس سے بھی تصدیق ہوئی کہ الیگزینڈر نے  باقاعدہ شادی ہے ۔یوکرین کے میڈیا نے اس کیس کو باقاعدہ طور پر فوجی حکام کے سامنے اٹھایا کہ اس خاص صورت حال میں وہ کیا کریں گے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ    قانونی کاغذات کے مطا بق الیگزینڈر   ایک معذور بیوی کا شوہر ہے، اسے حق حاصل ہے کہ  وہ جبری فوجی خدمات  سرانجام نہ دے۔


دوسری طرف 24 سالہ الیگزینڈر  مسلسل انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے یہ شادی جبری فوجی بھرتی سے بچنے کے لیے کی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لیے بہت زیادہ جذباتی ہیں۔الیگزینڈر کی بیوی نے بھی اخباری رپورٹروں کو بتایا ہے کہ اُن کا شوہر بہت اچھا ہے اور اُن  کا بہت خیال رکھتا ہے۔
بوڑھی خاتون کے ہمسایوں نے اخباری رپورٹروں کو بتایا کہ  یہ شادی مکمل طور پر جعل سازی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  الیگزینڈر سے زیادہ تو  خاتون کے بھتجیے اور پوتے یہاں آتے ہیں۔ ہمسایوں کے مطابق ان کی شادی کا واحد ثبوت  شادی کا سرٹیفکیٹ ہے۔
یوکرینی کمسریٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس  پر مزید کام نہیں کریں گے کیونکہ معذور بیوی کے ہوتے ہوئے اسے مزید تین سال فوجی بھرتی سے استثنیٰ حاصل ہے۔


فوجی خدمات سے بچنے کے لیے 24 سالہ نوجوان نے 81 سالہ خاتون سے شادی کر لی