اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو اگلے سمسٹر کی فیس 15۔اکتوبر تک جمع کرانے کی اجازت

بدھ 2 اکتوبر 2019 14:19

اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو اگلے سمسٹر کی فیس 15۔اکتوبر تک جمع کرانے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں پہلے سے داخل)جاری طلبہ(کو اگلے سمسٹر کی فیس 50فیصد لیٹ فیس چارجز کے ساتھ15۔اکتوبر تک جمع کرانے کی اجازت فراہم کردی گئی ہے ،ْ ملک کے مختلف حصوں سے اِن پروگرامز کے جاری طلبہ نے داخلوںکی تاریخ میں توسیع کی اپیل کی تھی ،ْ یونیورسٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے ،ْ یہی وجہ ہے کہ جاری طلبہ کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا ایک اور موقع فراہم کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 20۔ستمبر تھی۔علاوہ ازیں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز ،ْ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ،ْ بی ایس)او ڈی ایل(پروگرامز ،ْ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز )ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ ڈیرہ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ( کے داخلوں کی آخری تاریخ 15۔

(جاری ہے)

اکتوبر مقرر ہے۔اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک ،ْ ایم سی بی بینک اور فرسٹ وومن بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔