ینگی و باء کی و جہ سے ایمر جنسی کی حالت ہے ،نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کیساتھ مل کر جنگی بنیا دوں پر کام کر رہے ہیں، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی ڈویژن22,253 مربع کلو میٹر کے ر قبہ پر مشتمل ہے ،آ بادی 10.008 ملین ہے،1003ہزار ہیکٹر ر قبہ قابل کا شت ،1240 ہزار ہیکٹر ر قبہ کا شت کے قا بل نہیں ہے، کیپٹن (ر) ثاقب ظفر

بدھ 2 اکتوبر 2019 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2019ء) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نی26thپبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گور ننس کورس کے شرکا ء کوراولپنڈ ی ڈو یژن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن22,253 مربع کلو میٹر کے ر قبہ پر مشتمل ہے جس کی آ بادی حا لیہ اعدادوشمار کے مطا بق 10.008 ملین ہے۔اسکا1003ہزار ہیکٹر ر قبہ قابل کا شت جبکہ1240 ہزار ہیکٹر ر قبہ کا شت کے قا بل نہیں ہے۔

عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہم کے لئے یہاں 03 ٹیچنگ ہسپتال، 02 سپیشلائزڈیو نٹس،04 ڈی ایچ کیوز، 18 ٹی ایچ کیوز،31 آر ایچ سی،274بی ایچ یو ز،63 رورل ڈسپنسر یزاور ایک ٹی بی ہسپتال موجود ہیں۔ اسی طرح تعلیمی سہو لیات کے لئے یہاں3312پرائمری،861ایلیمنٹری،960 سیکنڈریِ،143ہا ئر سیکنڈ ری،145ڈگری کالجز، 14کامرس کا لجز، 14پوسٹ گر یجویٹ ادارے، 56ٹیوٹا انسٹی ٹیو ٹس اور08 یو نیو ر سٹیز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے سالانہ تر قیاتی پرو گرامز کی مد میں اس ڈو یژن کیلئے 144046.130ملین ما لیت کی 454 تر قیا تی سکیمیں موجود ہیں جن میں سی375آن گو ئنگ اور79نئی سکیمیں ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے مز ید بتا یا کہ راولپنڈی میں اس و قت ڈ ینگی و باء کی و جہ سے ایمر جنسی کی حالت ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام تر سر کاری مشینری محکمہ صحت کے ساتھ مل کر جنگی بنیا دوں پر ڈ ینگی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

انتظا میہ افسران فیلڈمیں موجود رہ کر کام کے معیار کو یقینی بنا رہے ہیں نیز اس بات کی بھی یقین دہانی کی جا ری ہے کہ ڈ ینگی سے متا ثر ہ مر یضوں کو ہسپتالوں میں دا خل ہونے پر بہترین طبی سہولیات فراہم ہوں۔ اسکے ساتھ ساتھ تر قیا تی کاموں میں معیار و شفا فیت کو یقینی بنا نے کے علاوہ ان کی بر و قت تکمیل کی بھی یقین دہا نی کروائی جا تی ہے تا کہ مکمل ہو نے کے بعد یہ منصو بے عام عوام کے لئے سود مند ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :