اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی اور نیب کے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:45

اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) سابق وزیر اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی اور نیب کے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر عائد انیس کروڑ جرمانے کی رقم کی وصولی کیلئے متحرک ہوگئی ،اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید، سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی اور نیب کے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کی درخواست پر سماعت کی ۔

دور ان سماعت عطا الحق قاسمی کے وکیل کاشف ملک نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ کاشف ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ درخواست کا فیصلہ کرنے سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہیں لکھا کہ پی ٹی وی رقم ہائیکورٹ کے ذریعے وصول کریگا۔ وکیل پی ٹی ٹی نے کہاکہ چاروں افراد پر انیس کروڑ سے زائد جرمانہ واجب الادا ہے۔ ہائی کورٹ نے عطا الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے جواب طلب کرلیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرلیا ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ان چاروں افراد پر انیس کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو دسمبر تک ملتوی،