Live Updates

وزیرِاعظم عمران خان سے ممتاز مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی ملاقات

جمعرات 3 اکتوبر 2019 16:29

وزیرِاعظم عمران خان سے ممتاز مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) وزیرِاعظم عمران خان سے ممتاز مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِاعظم کو امام علی رضاکی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی۔

انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان کو اقوامِ متحدہ میں عالمِ اسلام کی مؤثر نمائندگی، بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر خطہِ ارض کے کونے کونے میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس مدلل انداز سے دنیا کے سامنے وزیرِاعظم نے اجاگر کیا اس کی مثال 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان کے اداروں میں وزیرِاعظم کی زیرِ سر پرستی آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی اور بہتر بنائے جانے پر انہوں نے وزیرِاعظم کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں لاپتہ افراد کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، عائلی قوانین اور آرٹیکل 227 کے نفاذ کے معاملہ پر بھی گفتگو کی گئی۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے وزیرِاعظم کی ملکی امن و امان اور آزادیِ رائے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات