وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی معروف کامیڈین امان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا، گلدستہ بھجوایا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 19:37

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی معروف کامیڈین امان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے ..
لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف کامیڈین امان اللہ کو گلدستہ بھجوایا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امان اللہ فن اداکاری میں اپنی مثال آپ ہیں اور دعا ہے کہ پرستار صحت یابی کے بعد امان اللہ کو اپنے خداداد فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھیں۔