پورٹو ایسکونڈیتو۔ میکسیکو کا ڈوبتا ہوا ساحل

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:54

پورٹو ایسکونڈیتو۔ میکسیکو کا ڈوبتا ہوا ساحل

میکسیکو کے صوبے واخاکا کے  ایک مقبول ساحل کی تصویریں انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان تصویریوں کے وائرل ہونے کی وجہ  اس ساحل کا پانی میں  ڈوبنا ہے۔ یہ ساحل مستقل طور پر پانی میں ڈوبتا جا رہا ہے۔اس ساحل کے ڈوبنے کی وجہ ایک مظہر mar de fondo یا swell یا وسعت یا حجم میں پھیل جانا ہے ۔


اس طرح کا مظہر مقبول ساحلوں پر بہت کم ہوتا ہے لیکن واخاکا کے پورٹو ایسکونڈیتو کے ساتھ پر یہ کئی بار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس مظہر کی وجہ سے سمندر کی سطح بلند ہو جاتی ہے لیکن اس کی وجہ اونچی لہریں نہیں  ہوتی۔ اصل میں لہریں ساحل کی ریت  کو کاٹتے ہوئے گڑھے بنا دیتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے سال مئی میں  اسی ساحل پر  لہروں نے  ساحل کو ڈبویا تھا۔
دنیا بھر میں ساحلوں پر سمندر کی وسعت میں  مزید پھیلاؤ ہو رہا ہے لیکن میکسیکو میں  آسٹریلیا اور امریکی براعظم کے بیچ چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے ایسا زیادہ ہوتا ہے۔