این اے 249: الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی

شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2019ء) کراچی الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی، شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے لہذا ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات میں حلقے سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 34626 ووٹ ہی لے سکے۔