Live Updates

وزیراعظم کیخلاف اقدام، بابر اعوان اپنے ہی پارٹی رکن کی منت کرنے گھر پہنچ گئے

سابق پی ٹی آئی رہنما عارف یوسف نے بابر اعوان کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 اکتوبر 2019 11:23

وزیراعظم کیخلاف اقدام، بابر اعوان اپنے ہی پارٹی رکن کی منت کرنے گھر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست کرنے کے لیے سابق پارٹی رکن کے گھر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے عارف یوسف پرسینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا تھا جس پر عارف یوسف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

پارٹی رہنما بابر اعوان ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست لیے عارف یوسف کے گھر پہنچ گئے۔عارف یوسف نے بابر اعوان کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔بعدازاں عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا 50کروڑ ہرجانے کا کیس واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوی دائر کیا گیا تھا۔

بابر اعوان کے جونئیر وکلاء ساجد منور قریشی کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعتراض کیا گیا،،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں وزیر اعلی شہباز شریف سے متعلق بات کی تھی لاہور کی عدالت کو ہرجانہ کیس کی سماعت کا اختیار نہیں،،شہباز شریف کی جانب سے ہرجانہ کے دعوی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرعوام کو گمراہ کیا اور شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عمران خان کو دس ارب روپے کی پیشکش کی،عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا، سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے شہباز شریف کی کردار کشی کی،شہباز شریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات