نظام کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے، اعتزاز احسن

مولانافضل الرحمان کے احتجاج پر ہمارے تحفظات ہیں، کہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دھرنے میں کس حد تک جائیں گے؟ کہیں مولانا کسی کے اشارے پر تونہیں، یہ نہ ہوسارا سسٹم دھڑن نیچے گرجائے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:33

نظام کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے، اعتزاز احسن
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نظام کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے، مولانافضل الرحمان کے احتجاج پر ہمارے تحفظات ہیں ، کہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دھرنے میں کس حدتک جائیں گے؟ کہیں مولاناکسی کے اشارے پر تونہیں،یہ نہ ہوسارا سسٹم دھڑن نیچے گرجائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا سسٹم کو اٹھانے چلے ہیں، اسی وجہ سے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پتاچلنا چاہیے ،کہ مولانا فضل الرحمان کہیں اشارے پر تونہیں، انہوں نے کہا کہ ہوبھی سکتا ہے کہ مولانا کسی کے اشارے پرہوں۔

پھر کوئی نیا نظام ایک بار آجائے توپھر جماعتیں اس نظام کے ساتھ مل بھی جاتی ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ آزادی مارچ کیلئے طریقہ کار کیا ہونا چاہیے؟ ہم چیئرمین بلاول کی حکمت عملی کو داد دیتے ہیں، ن لیگ میں ہچکچاہٹ کم ہوگی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف وہاں ہوں گے یا نہیں یہ مجھے معلوم نہیں ، ن لیگ میں دو آراء ہیں، نوازشریف جیل میں ہیں وہ چاہتے ہیں سارے ملکر دیوار کو دھکا لگائیں، چاہے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہی کیوں دھکا نہ لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی دیوار گررہی ہے یا نہیں لیکن حکومت کی دیوار کمزور بہت ہوگئی ہے۔ حکومتی دیوار کتنی دیر کھڑی رہ سکتی ہے اس کا معیشت پر انحصار ہے۔ معیشت حکومت کے کنٹرول میں ہی نہیں رہی۔کیونکہ موجودہ ٹیم میں اہلیت نہیں ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نظام کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ ہے۔مولانافضل الرحمان کے احتجاج پر ہمارے تحفظات ہیں کہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم دھرنے میں کس حدتک جائیں گے؟ یہ نہ ہوسارا سسٹم دھڑن نیچے گرجائے۔