منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے 11 دسمبر تک پیش رفت رپورٹ

بدھ 9 اکتوبر 2019 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے 11 دسمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ منظور وسان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے نیب سے منظور وسان کیخلاف 11 دسمبر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ نیب نے منظور وسان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر منظور وسان نے کہا کہ مولانا کا دھر نااچھا ہوگا، لیکن ابھی وقت ہے۔ کچھ دنوں کے بعد نتائج سامنے آجائیں گے۔ منظور وسان کا ایک سوال پر زور دار قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کے لیے ایسا ہوتا ہے۔ ہمارے لیے جیلیں نئی نہیں ہیں، ایسے وقت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ حکومت جانے کے لیے تیاری کرے