قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیکٹا اور سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی کی بنائ پر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس بدھ کو کمیٹی کے چیئرمین امجد علی خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سید فیض الحسن، ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی، طاہر صادق، ریاض الحق، جمیل احمد خان، سید امین الحق، روبینہ عرفان، محمد برجیس طاہر، ریاض حسین پیرزادہ اور آفتاب شعبان میرانی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل نیکٹا اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر نے کمیٹی کو سائبر کرائمز کے حوالے سے بریفنگ دینا تھی۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا اور فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط طریقہ کار و استحقاقات میں اٹھایا جائے گا۔