راولپنڈی ، انٹرمیڈیٹ پارٹI-کے سالانہ امتحان2019 کے نتائج کا اعلان کردیا

کامیابی کا تناسب 44.57رہا،39914امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے ،1544امیدواران غیر حاضر رہے،چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے مقررہ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز انٹرمیڈیٹ پارٹI-کے سالانہ امتحان2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق73691امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 72145 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سی32154امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 44.

(جاری ہے)

57رہا39914امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ1544امیدواران غیر حاضر رہے مذکورہ امتحان میں 40015طالبات اور 32130 طلبا شامل امتحان ہوئے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں طلبائو طالبات اپنانتیجہ 800296پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیںرزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر 051-5450917 اور051-5450918 یا انٹر برانچ واقع بورڈ کمپلیکس نزد اٹک آئل ریفائنری، مورگاہ راولپنڈی سے رابطہ کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :