بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا

بھارتی فوج جعلی ہے کیونکہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے، بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک ہی جنگ کرسکتی ہے: سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹیجو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 19:54

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر2019ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے بھارتی فوج کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے کیونکہ بھارت اسلحہ سازی کی صلاحیت سے محروم ہے، بھارتی فوج صرف چند ہفتوں تک ہی جنگ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج لمبی جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ مرکنڈے کٹجو اس سے قبل بھی بی جے پی اور بھارتی فوج کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں اور انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف بھی آواز بلند کر رکھی ہے۔ گزشتہ دنوں بھی انہوں نے کہا تھا کہ جیسے جرمنی میں یہودیوں کو مارا گیا تھا اب ویسے ہی ہندوستانی مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا اور ایسا اس لیے کیا جائے گا کیونکہ بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے بھارتی جنتا پارٹی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی اور بی جے پی اپنی ناکامیوں کا غصہ مسلمانوں پر نکالے گی۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جعلی ہے اور صرف چند ہفتے تک ہی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہاں اسکولز مکمل طور پر بند ہیں۔ وادی میں 7 ہزار افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ بھارت کے پاس قیدیوں کو رکھنے کی جگہ تک موجود نہیں ہے اور بعض افراد کو گرفتاری کے بعد بھارت کے دیگر مقامات پر لے جایا گیا ہے۔

انسانیت سے عاری بھارتی فوج نے کینسر کے مریضو ں کو بھی نہیں بخشا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کینسر میں مبتلا 33 سالہ کشمیری پرویز احمد پالا کو 6 اگست کی رات گھر سے اٹھا لے گئی، روکنے کی کوشش پر احمد کے 60 سالہ والد کو لاتوں اور گھوسوں سے مارا۔ احمد کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا زندہ ہے یا نہیں کچھ پتہ نہیں ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر او ر جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرہ اور ذرائع مواصلات کی معطلی بھی جاری ہے۔