کوئٹہ میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 15:07

کوئٹہ میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) کوئٹہ میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گھریلو نتازعہ پر ایک شخص نے فائر نگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ،جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلا ک سے ایک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے