ڈینگی کا پی ٹی آئی کے رہنما پر وار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد کھوکھر کی میڈیکل رپورٹس میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 اکتوبر 2019 15:25

ڈینگی کا پی ٹی آئی کے رہنما پر وار
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈینگی ملک بھر میں پھیل چکا ہے،حکومت ڈینگی کی روک تھام میں بظاہر کوئی خاص کارگردگی نہیں دکھا رہ جس کی وجہ سے اپوزیشن کی طرف سے حکومت پر سخت تنقید بھی کی جا ری ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خاتمے کے لیے عملی اقدامات نہیں اُٹھائے جارہے۔اور اب ڈینگی نے بھی حکمران جماعت کے رہنما پر وار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے وزیر اسد کھوکھر ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اسد کھوکھر کی میڈیکل رپورٹس میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈینگی کا شکار ہونے کے بعد اسد کھوکھر اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تاہم اب وہ اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثر افراد کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی،اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی، ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کی130 مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان پمز کے مطابق پمزمیں ڈینگی کے 81 مریض داخل ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 6 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز ہسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔

ترجمان پمز کے مطابق نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے 118 سے زائد مریض داخل ہیں ،ملک بھر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 55 افراد کی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 4708 ہو گئی ہے ۔ ڈینگی رسپانس سیل کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے مزید چار افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد صوبائی دارلحکومت میں یہ تعداد 2120 ہو گئی ہے ۔

سیل کے مطابق سوات میں مزید5 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جس کے بعد یہاں مریضوں کی کل تعداد 418 ہو گئی ہے ۔ اسی طرح ضلع نوشہرہ میں ڈینگی کے 9 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی کل تعداد166ہو گئی ۔ ضلع صوابی میں ڈینگی کے 233 اور مردان میں 203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔رسپانس سیل کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں کمی کے باعث ڈینگی وائرس کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے جس کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور نئے کیسز میں بتدریج کمی آ رہی ہ