Live Updates

موجودہ وقت میں دھرنے ملک کی سلامتی کیخلاف ہیں ، اعجاز سلطان بندیشہ

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:54

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارکان صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ اور رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ وطن پرست اور محب وطن سیاستدان وہی ہوتا ہے جو حالات کو سمجھ کر سیاست کرے آج ہم اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات میں گھرے ہوئے ہیں دشمن ہماری دہلیز پر کھڑا ہوکر ہمیں للکار رہا ہے اور ہم آپس میں دست و گریبان ہیں اس وقت ہم سب کو ایک پیج پر اکٹھے ہوکر پوری دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم متحد ہیں اور اگر کسی نے آنکھ اٹھا کر دیکھا تو اس کا انجام دنیا دیکھے گی ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن بزدل اور ڈرپوک نہیں ہیںاگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ جنگ ان شاء اللہ دشمن کی سرزمین پر ہوگی موجودہ حالات میں ہمارے جو سیاست دان اسلام آباد کو لاک اپ کرنے اور ریلیو دھرنوں کی باتیں کر رہے ہیں وہ بالواسطہ یا بلا واسطہ دشمن کا ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز سلطان بندیشہ اور رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ کچھ لوگ تو سمجھتے ہیں وہ ان آل اولاد صرف اقتدار میں رہنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں ان اقتدار کے پجاریوں نے ملک کا جو حشر کیا ہے وہ ملک کے بچے بچے کے سامنے ہے ہر انسان کو دو عدالتوں کے سامنے پیش ہونا پڑتا ہے ایک عوامی عدالت اور دوسری وہ عدالت جہاں ہر ایک کا حساب ہوتا ہے یعنی خدائے برترکی عدالت عوامی عدالت میں تو شاید جھوٹ سچ بول کر چھوٹ جائیں لیکن سب سے بڑی عدالت کے سامنے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہوگا وہاں کوئی سفارش نہیں چلے گی کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ستائیس اکتوبر کے مارچ سے شاید حکمران پریشان ہیں کہیں بھی بحران سے گھبرانا عمران خان کے خواص میں شامل نہیں ہے احتجاج ایک بار نہیں سو بارکریں لیکن اگر شر انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا تو خود ذمہ دار ہوں گے آج کا سیاسی کارکن بیس سال پہلے کارکن سے زیادہ باشعوراور دور اندیش ہے وہ سمجھتا ہے کہ ان حالات میں ملک کو کس نے پہنچایا ہے یہ حلوہ کھانے ولے مجنوں ستائیں اکتوبر سے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کردیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات