ڈاکٹر شعیب سڈل اور مقصود احمد کی کروشیا میں عالمی آئی پی اے کانفرنس میں شرکت

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) صدر انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پاکستان سابق آئی جی پی ڈاکٹر شعیب سڈل اور وائس چیئرمین آئی پی اے سندھ چیپٹر ڈی آئی جی پی آپریشنز سندھ مقصود احمد3 رکنی وفد کے ہمراہ کروشیا کے شہر ڈوبروینیک میں ہونے والی 64 ویں عالمی آئی پی اے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔64ویں آئی پی اے عالمی کانگریس میں 70 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جو 08 اکتوبرسے شروع ہو کر 13 اکتوبر، 2019 کو اختتام پذیر ہو گی۔

(جاری ہے)

صدر انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پیری مارٹن مولن نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں حصہ لینے پر آئی پی اے کے ممبران سے اظہار تشکر کیا اور آئی پی اے کی کامیابی کے لئے اپنا تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔مزید برآں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سے عالمی کانفرنس میں صرف آئی پی اے سندھ چیپٹر حصہ لے رہا ہے۔ وائس چیئرمین ڈی آئی جی پی مقصود احمد اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو) کے افسران،محمد نسیم، شبیر احمد خان اور شکیل احمد آئی پی اے پاکستان اور سندھ چیپٹر کی نمائندگی کررہے ہیں۔