سیاحوں نے ہفتہ وار تعطیلات گزارنے کیلئے مری گلیات کا رخ کر لیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:05

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) سیاحوں نے ہفتہ وار تعطیلات مری اورگلیات میں گزارنے کیلئے یہاں کا رخ کرلیا ہے ،گرمائی سیزن کے خاتمے اور سکولوں اور کالجوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح واپس اپنے شہروں کو لوٹ چکے ہیں اور برفباری سے قبل ہفتہ وار تعطیلات پر ہی سیاح یہاں کررخ کررہے ہیں ان دنوں ملکہ کوہسار مری کاموسم انتہائی دلفریب ہے زمین کوچھوتے بادلوں ،ٹھنڈی ہوائوں اور گہری دھند نے اس جنت بینظیر وادی کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے موسم خزاں اور اس سے قبل مری کا موسم بہت خوبصورت ہوتا ہے اور اس موسم کے شیدائی لازمی ان دنوں یہاں کا رخ کرتے ہیں جس سے جہاں مری کی رونقیں بحال ہوجاتی ہے وہاں یہاں کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :