
خالی پیپر دینے والی طالبہ کو 100 فیصد نمبر مل گئے
امین اکبر
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
23:36

ننجا کی تاریخ پڑھنے والی ایک جاپانی طالبہ کو ایک اسائنمنٹ کے 100 فیصد نمبر ملے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ طالبہ نے اسائمنٹ کی صورت میں اپنے استاد کو خالی صفحات دئیے تھے جبکہ حقیقت میں ان صفحات پر غیر مرئی روشنائی سے ننجا پر مضمون لکھا ہوا تھا۔
ننجا اپنی خفیہ کاروائیوں کے لیے کافی مقبول تھے۔ اس لیے جب می یونیورسٹی میں ایمی ہاگا کے ننجا کی تاریخ کے استاد نے انہیں ایک ننجا میوزیم کے دورے پر مضمون لکھنے کے لیے کہا تو انہوں نے مضمون لکھنے کے لیے انوکھا اور خفیہ طریقہ اپنایا۔
(جاری ہے)
ابوریداشی خفیہ پیغامات کے تبادلے کی روایتی جاپانی تیکنیک ہے۔ ایمی نے کئی دنوں تک اس تیکنک پر تحقیق کی۔انہوں نے سویا بین کو بھگو اور پیس کر غیر مرئی سیاہی بنائی۔
19 سالہ ایمی نے ساری رات تک سویا بین بھگو کر رکھے، اس کے بعد انہیں پیسا اور ایک کپڑے سے اس کا رس الگ کر لیا۔ اس رس میں انہوں نے پانی ملایا اور کئی گھنٹوں بعد مطلوبہ نتائج حاصل کر لیے۔ اس کے بعد انہوں نے جاپان کے واشی کاغذ پر ایک پینٹ برش کی مدد سے مضمون کو پینٹ کرنا شروع کر دیا۔جب انہوں نے خالی شیٹ اپنے استاد کو پکڑائی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ایمی کے استاد پروفیسر یوجی یامادا نے بتایا کہ انہوں نے کوڈ ورڈ میں تو رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ابوریداشی کی شکل میں لکھا ہوا مضمون کبھی نہیں دیکھا۔ پروفیسر یوجی نے بتایا کہ انہیں الفاظ کے درست طریقے سے نظر آنے پر شک تھا لیکن جب انہوں نے اپنے گھر پر گیس کے چولہے پر کاغذ کو گرم کیا تو کاغذ پر لکھے تمام الفاظ درست نظر آ رہے تھے، جس پر ان کی زبان سے شاباش نکلا۔
پروفیسر یوجی نے ایمی کے مضمون کو پورا پڑھنے بغیر چھوڑ دیا۔ انہوں نے باقی مضمون کے کاغذ کو میڈیا کے سامنے پڑھنے کا فیصلہ کیا لیکن انہوں نے اپنے وعدے کے مطابق ایمی کے تخلیقی ذہن کی وجہ سے مضمون کو پورے نمبر دئیے۔دوسری طرف ایمی کو بھی یقین تھا کہ اسے تخلیقی طریقہ استعمال کرنے کی وجہ سے مکمل نمبر ملیں حالانکہ اُن کے خیال میں مضمون بذات خود اتنا زیادہ اچھا نہیں تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.