
اپنی سائیکل کی سیٹ چرائے جانے پر بوڑھے شخص نے 150 سائیکلوں کی سیٹیں چرا لیں
امین اکبر
ہفتہ 12 اکتوبر 2019
23:36

اس ماہ کے شروع میں پولیس نے اکیو ہاتوری کو 29 اگست کو ہونے والی سائیکل کی سیٹ کی چوری کی واردات میں گرفتار کر لیا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اکیو نہایت سکون سے ایک سائیکل کی سیٹ اتار کر اسے اپنی سائیکل کے ساتھ بندھی ٹوکری میں ڈال کر پیڈل چلاتے ہوئے آرام سے چلے گئے۔اکیو کی بدقسمتی کہ اس بار اُن کے شکار نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس نے فوراً ہی اس چھوٹی سی چوری کی واردات کی تفتیش شروع کر دی۔پچھلے ہفتے جب پولیس نے اکیو کے گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں ایک ہی سیٹ ملنے کی توقع تھی لیکن گھر کے اندر انہیں ایک دو نہیں پوری 159 سیٹوں کا ڈھیر ملا۔
(جاری ہے)
اس کے بعد اکیو نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے تو بدلہ لینے کے لیے سائیکلوں کی سیٹیں چوری کرنا شروع کی ہیں۔
اکیو چاہتے تھے کہ جس طرح انہیں سائیکل کی سیٹ چرائے جانے پر مایوسی ہوئی تھی، دوسرے لوگ بھی اس احساس سے گزریں۔اسی لیے انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی بجائے خود ہی دوسروں کی سائیکل کی سیٹیں چرانا شروع کر دیں۔پولیس نے اکیو کے گھر سے ملنے والی صاف ستھری سیٹوں کو ڈسپلے پر لگا کر میڈیا کو بھی دکھایا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.