سات سروں والے سانپ کی کینچلی انٹرنیٹ پر وائرل۔ حقیقت کیا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:37

سات سروں والے سانپ کی کینچلی  انٹرنیٹ  پر وائرل۔ حقیقت کیا ہے؟

کرناٹک، بھارت کے ایک شہرکناکاپور کے ایک گاؤں میں پچھلے بدھ سے اردگرد سے آنے والے افراد کا کافی رش لگا ہوا ہے۔ یہاں آنے والے  لوگ  یہاں  حال ہی میں  ملنے والی سانپ کی ایک کینچلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کینچلی کی خاص بات یہ ہے کہ  بظاہر یہ ایک سات سروں والے سانپ کی کینچلی ہے۔
ہندو دیومالائی کہانیوں میں سات سروں والے سانپ کا ذکر بہت زیادہ ملتا ہے۔

اس سانپ کی کینچلی ایک مندر کے پاس سے ملی ہے۔ بہت سے لوگوں نے  تو اس کینچلی کی پوجا کرنی شروع کر دی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے  کہ اسی گاؤں سے 6 ماہ پہلے بھی سات سروں والے سانپ کی کینچلی ملی تھی، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔بعد میں  کینچلی ملنے والی جگہ پر ایک مندر بھی تعمیر کیا گیا تھا۔ اس بار سات سروں والے سانپ کی کینچلی ، بالاپا نامی شخص کے کھیت سے ملی ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقام مندر سے صرف دس فٹ دور ہے۔
حالیہ سالوں میں  بھارت میں سات سروں والے سانپ کی کینچلی دیکھے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ حقائق کی تصدیق کرنے والی ویب سائٹ سنوپس کے مطابق polycephaly کی وجہ سے جانوروں کے ایک سے زیادہ سر بن جاتے ہیں۔ تاہم tricephaly کے کیس بھی بہت نایاب ہیں جبکہ آج تک تین سے زیادہ سروں والے کسی جانور کی پیدائش کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

 


متعلقہ عنوان :