Live Updates

پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے فروغ کا خواہاں ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 14 اکتوبر 2019 13:34

پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے فروغ کا خواہاں ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، صدر حسن روحانی کا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا خیرمقدم دونوں برادر ممالک کی قیادت کے ایک دوسرے پر اعتماد اور تعلقات میں قربت کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نی پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوںکے فروغ کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات