Live Updates

ض* حکمران ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لے آئے ہیں ،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

-فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لے آئے ہیں ۔ حکومت سے نجات کے علاوہ کوئی دوسراآپشن نہیںرہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں جبکہ انڈسٹریز اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں اور عوام فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں اگر حکمران مزید اقتدار پر رہے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

آزادی مارچ ان کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگا۔ شوگر ملزکیس میںگرفتاری کے باوجودنہ میاں نواز شریف پریشان ہوں گے نہ کارکنوںکو آزادی مارچ سے روکاجاسکے گا ۔

(جاری ہے)

حکمران ٹولہ ابتداسے جھوٹ اورالزام کی سیاست کررہاہے کوئی طبقہ بھی انہیںتسلیم کرنے کے لئے تیارنہیں اب وہ چندماہ کے مہمان ہیںجبکہ میاںنواز شریف، مریم نواز اور دیگر گرفتارارکان بہت جلدسرخروہوکر عوام کے درمیان ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت راستے بلاک کرکے بھی دیکھ لے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکن27اور31۔اکتوبرکوفضل الرحمن کے ساتھ ہوںگے۔آزادی مارچ میںمسلم لیگ ن کی شمولیت کوروکنے کے لئے حکمرانوںنے ہرقسم کی کوشش اورسازش کی مگرمیاںنوازشریف نے فضل الرحمن کو خط لکھ کرواضح کردیا ہے کہ جعل سازی سے اقتدارمیںآنے اورایک سال میں ملک اورقوم کوبدحال بنانے والوںکے خلاف باہرنکلنے کی ضرورت ہے۔2020ء انتخابات کا سال ہو گا، حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ قومی اداروں پرپھینک رہی ہے۔نااہل حکمرانوں نے ایک سال میں پاکستان اجاڑ کر رکھ دیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات