نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کادوسراروز، سدرن پنجاب اور سندھ فاتح
ذیشان اشرف کی ناقابل شکست سنچری نے سدرن پنجاب کو ناردرن کے خلاف کامیابی دلادی
پیر 14 اکتوبر 2019 20:00
(جاری ہے)
جواب میں اوپنرذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب نے مقررہ ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
ذیشان اشرف نے 63 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ مڈل آرڈربیٹسمین محمد محسن نے بھی ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ناردرن کے سلمان ارشاد، شہزاد اعظم اور نعمان علی نے 1،1 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسریٹی ٹونٹی میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی جانب سے مڈل آرڈربیٹسمین محمد وقاص نے 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر عظیم گھمن کی نصف سنچری اور جلات خان کی جارحانہ اننگز کی بدولت بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز میں 169رنز بنائے۔ عظیم گھمن نے 48 گیندوں 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے۔ آل رائونڈر جلات خان نے 22 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ سندھ کی جانب سے غلام مدثر اورحسان خان نی2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سندھ نے مطلوبہ ہدف18.5 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ مڈل آرڈربیٹسمین محمد وقاص نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اوپنر جاہد علی 36 رنز بنا کر سندھ کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔بلوچستان کی جانب سے جلات خان نے 2 جبکہ خرم شہزاد، عاطف جبار اور ابتسام شیخ نے 1،1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ایونٹ میں آج منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سنٹرل پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.