بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو الیکشن جیتوانے کے بعد آزاد حکومت کا با اختیار سربراہ بنانے کا فیصلہ

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

1 راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کومیرپورسے ضمنی الیکشن جیتو انے کے بعد آزاد حکومت کا با اختیار سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے اعلیٰ سطح پر یہ اتفاق کیا ہے کہ اس وقت جب بھارت کی طرف سے جموں کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد یہ مطالبہ شدت پکڑ رہا ہے کہ بیرونی ممالک میں مسئلہ کشمیر کی وکالت خود کشمیری کریں اور آزاد حکومت کی 47کی نمائندہ حیثیت بحال ہو۔

اس تناظر میں اعلیٰ سطح پر یہ طے کیا گیا ہے کہ میرپور کی ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جائے۔ ان کی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرار داد منظور کروا کر بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتی سیٹ اپ کو تبدیل کر کے 47میں بننے والی انقلابی حکومت کو بحال کیا جائے۔

47کے بعد پہلی مرتبہ آزاد حکومت کے وزیر اعظم کو با اختیار بنایا جائے۔ اس وزیر اعظم کے لیے بیرسٹر سلطان کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جن کی عالمی دنیا میں شہرت ہونے کے ساتھ اثر ورسوخ بھی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حیران کن طور پر ماضی میں بیرسٹر سلطان کی مخالفت کرنے والے میرپور کے کئی اہم سیاسی پنڈت بھی بیرسٹر سلطان کو الیکشن جیتوانے ان کا ساتھ دیں گے۔ ئ