مقدس پانی کےتلوں کے ساتھ نائیکی کے 3000 ڈالر مالیت کے جوتے منٹوں میں فروخت ہو گئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اکتوبر 2019 23:25

مقدس پانی  کےتلوں کے  ساتھ نائیکی کے 3000 ڈالر مالیت کے جوتے منٹوں میں ..

نائیکی  کے نائیکی ائیر میکس 97 ماڈل  جوتوں کے ایک محدود ایڈیشن کے جوتے  کو 3000 ڈالر میں فروخت  ہوئے ہیں ۔ ان جوتوں کی خاص بات یہ تھی کہ اُن  کےشفاف تلوں میں دریائے اردن کا مقدس سمجھا جانے والا پانی  ڈالا گیا تھا، جس کے بعد یہ جوتے 3000 ڈالر کی قیمت میں بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے۔

ان جوتوں کا باضابطہ نام MSCHF x INRI Jesus Shoes ہے۔ ان سفید جوتوں کے تلوں میں کمپنی نے دریائے اردن کا تقریباً 60 ملی لیٹر پانی ڈالا تھا۔

اس کے علاوہ مبینہ طور پر ایک پادری نے ان جوتوں کو برکت بھی دی تھی۔ 

اگرچہ یہ جوتے نائیکی کے بنائے اور ڈیزائن کیے ہوئے تھے لیکن اس پراجیکٹ سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایم ایس سی ایچ ایف نے کمپنی سے اصل قیمت پر جوتے خریدے اور ان پر اپنی ڈیزائننگ کی۔

(جاری ہے)

اصل میں انہوں  نے ایک استعارے ”پانی پر چلنا“ کو عملی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔

ان جوتوں کے تلوں میں مقدس پانی ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں عیسائیت کی کئی مذہبی علامات شامل کی گئی ہیں۔ جیسے اس پر متی باب 14 کی آیت 25 درج ہے۔ اس آیت میں مسیح کے پانی پر چلنے کا ذکر ہے۔ ان جوتوں پر ایک سرخ دھبہ بھی ہے، جو مسیح کے خون کو ظاہر کرتا ہے۔ ان جوتوں کے تسموں پر صلیب بھی ہے۔ اس کے علاوہ جوتوں پر مقدس خوشبویں بھی ڈالی گئی ہیں۔

یہ منفرد جوتے ابھی بھی سٹاک ایکس پر دستیاب ہیں۔ ان کے ایک جوڑے کی قیمت 2000 ڈالر سے 3900 ڈالر ہے۔

مقدس پانی  کےتلوں کے  ساتھ نائیکی کے 3000 ڈالر مالیت کے جوتے منٹوں میں ..

متعلقہ عنوان :