مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے والے واحد سیاستدان کا نام سامنے آ گیا
ایک ہی شخص ایسا ہے جو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھا سکتا ہے اور ان سے ملاقات کر سکتا ہے جس کا نام چوہدری شجاعت حسین ہے۔ عارف نظامی کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 11:03
(جاری ہے)
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری برادران سے ملاقات کی۔
جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چودھری برادران کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی، چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔ چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہرسیاسی جماعت کا حق ہے۔ کسی بھی وقت حکومت معاملہ فہمی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔ چودھری شجاعت نے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آزادی مارچ سے دانشمندی سے نمٹنا ہوگا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔ جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.