Live Updates

پاکستان توڑنے کی دھمکی، پاکستان نے بھارت کا بیان مسترد کر دیا

بھارتی وزیر دفاع نے خودمختار ریاست توڑنے کی دھمکی دی جو بی جے پی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 11:35

پاکستان  توڑنے کی دھمکی، پاکستان نے بھارت کا بیان مسترد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اشتعال انگیز بیان دیا۔انہوں نے ہریانہ انتخابی ریلی میں اشتعال انگیز بیانات دئیے جس کی پاکستان بھرپور مذمت کرتا ہے۔راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان بے جے ہی حکومت کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے خودمختار ریاست توڑنے کی دھمکی دی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

1947ء میں آپ نے بھارت کے دو ٹکڑے کیے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 1971ء میں آپ کے دوٹکڑے کر ڈالے۔

اور صورتحال یہی رہتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو مزید ٹکڑے ہونے سے بچا سکے۔عمران خان اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں تو ہم مدد کے لیے اپنی فوج بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیارے کی تنقید سے پاکستان کو تقویت ملتی ہے۔اس سے بھارتی آرمی چیف بھی ایسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کا کہنا ہ تھا کہ 26 فروری کو بھارت فضائیہ نے ایک فضائی حملے میں بالاکوٹ سے جیش محمد کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن اب یہ پھر سے فعال ہو رہا ہے۔

چنائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فضائی حملے میں بالاکوٹ شدید متاثر ہوا تھا۔ اس حملے میں بالاکوٹ تباہ ہو گیا تھا۔بھارتی آرمی چیف نے بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ اب بھی 500درانداز بھارت میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔بھارت آرمی چیف نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ہمارے علاقے میں دھکیلنے کے لئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات