شہداء کربلا کی دی گئی قربانیاں ہمیں صبر کرنے کی تلقین کرتی ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد
منگل 15 اکتوبر 2019 18:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے محکمہ پولیس کے افسر کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اور شرپسندوں،فسادیوں ،مشکوک و مشتبہ افراد و گاڑیوں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے دوران تمام اسپتالوں اور صحت مراکز پر مطلوبہ ادویات، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ایمبولنسوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور نکلنے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر طبی کیمپ لگائے جائیں اس میں ڈاکٹرز و ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ حیسکو کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈیول اس طرح ترتیب دیں کہ مجالس و ماتمی جلوسوں کے دوران بجلی کی فراہمی جاری رہے۔انہوں نے میونسپل وٹاؤن کمیٹیز کے افسران کو ہدایت دیں کہ چہلم کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں بلخصوص امام بارگاہوں وماتمی جلوسوں کے راستوں میں نکاسی آب وصفائی کیانتظامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ا?ئی بی انچارج عبدالحمید جلبانی نے بتایا کہ مجالس و ماتمی جلوسوں کو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ضلع بھر میں2654 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں8 ماتمی جلوس نکلیں گے جبکہ 18 مجالس منعقد ہونگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ منعقد ہونے والی مجالس وماتمی جلوسوں کے وقت کی پابندی کریں۔اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو چہلم کے دوران ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے محرم الحرام کے دوران بھی بھرپور تعاون کیا تھا۔اجلاس میں انڈس رینجرز کے ڈی ایس آر غلام محمد نے بتایا کہ شہدائ کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان ماتمی جلوسوں،مجالس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ سنیپ چیکنگ بھی کی جائے گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ طارق علی سولنگی ،اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ سلیم احمد جتوئی، انفارمیشن افسر شیر محمد جمالی،رینجرز ،لوکل گورنمنٹ، صحت، حیسکوکے افسران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.