نیب کے نواز شریف سے 13سوال، ایک کا بھی تسلی بخش جواب نہ دیا
میں یہ معاملات نہیں دیکھتا متعلقہ افراد سے پوچھیں۔۔سابق وزیراعظم چوہدری شوگر ملز کیس کے دوران پوچھے گئے سوالات کا ملبہ حسین نواز پر ڈالتے رہے
منگل 15 اکتوبر 2019 20:37
(جاری ہے)
ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگر ملز میں ظاہر کیا ۔یہ کہاں سے لیا گیا ۔نواز شریف نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، میرے پاس اس وقت ریکارڈ موجود نہیں۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو چویدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا موقف تھا کہ نواز شریف سے چوہدری شوگر ملز منی لانڈنگ کیس میں تفتیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن نوازشریف جیل میں تفتیش کے دوران بالکل تعاون نہیں کرتے۔گذشتہ ہفتے انہیں احتساب عدالت پیش کیا جس کے بعد اس کیس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔یاد رہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پہلے ہی نیب کی حراست میں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ ان کے کزن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی چودھری شوگر ملز کیس میں قید ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ چودھری شوگر ملز کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز، نوازشریف اور شریک ملزموں نے 2000 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ان کیاثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.