پشاور،۔ حافظ حشمت خان اور جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دُشمنی دوستی میں تبدیل

منگل 15 اکتوبر 2019 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور جرگہ کی کوششوں سے دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب زیر صدارت حافظ حشمت خان بمقام سفید سنگ پی کے 66 حجرہ اورنگزیب خان میںمنعقد ہوئی۔ جس میں جرگہ ممبران ، علاقہ کے سینکڑوں عوام اور علاقہ کے علماء کرام وعمائدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہاکہ عوام شام ، مصر ، کشمیر اور ہندوستان میں مسلمان بھائیوں پر ہونے والی مظالم کے خاطر آپس میں دُشمنیاں ختم کریں اور اپنے بچوں کے ہاتھوں میں قرآن ، کتا اور قلم تھمائیں ۔عوام قرآنی نظام کیلئے متحد ہوجائے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اور سراج الحق اس نظام کیلئے کوشاں ہیں۔

عوام اس میں ہمارا ساتھ دیں۔آخر میں دونوں فریقین نے قرآنِ کریم پر ہاتھ رکھ کر اللہ کی رضاء کیلئے ایک دوسرے کو معاف کیا اور آپس میں بغل گیر ہوگئے۔یاد رہے کہ فریقِ اول اولس خان،عاصم اللہ وغیرہ تھے اور فرقِ دوم عالمزیب و خانزیب وغیرہ تھے۔جرگہ ممبران سرپرست حافظ حشمت،شاہ جہان،سید شرف،ارشاد استاد،مولانا عبدالّرحمٰن،خواجہ طاہر محمود،فرہاد خان،محمداسرار استاد،ریاض خان تھیں۔