Live Updates

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرانے میں اپنا کردار اداکرے، رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کی اے پی پی سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے دنیا پر واضع کردیاہے کہ وہ بھارت کی جارحیت کے باوجود اپنے آزادی کے موقف پر قائم ہیں، اور ظلم وجبر ان کو جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹاسکا۔ کشمیر کی آزادی کے علاوہ کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرانے میں اپنا کردار اداکرے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے خلاف جدوجہد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظٖم عمران خان مسئلہ کمشیر کے حوالے سے دنیا کو جس طرح آگاہ کررہے ہیں ، اس کے مثبتت نتائج برآمد ہوںگے اور کشمیر آزاد ہوگا ۔ اورکشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقی روپ ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات