
پپوٹوں کی سرجری کے بعد یہ خاتون آنکھیں بند نہیں کر سکتیں
امین اکبر
منگل 15 اکتوبر 2019
23:58

ایک چینی خاتون نے 13 ہزار یوان یا 1850 امریکی ڈالر اپنی کاسمیٹک سرجری پر خرچ کیے لیکن اس سرجری سے اُن کے لیے نئے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ خاتون نے پپوٹوں کے خوبصورت دکھائی دینے کےلیے سرجری کرائی تھی لیکن اب خاتون اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند نہیں کر سکتیں۔ حد تو یہ ہے کہ سوتے میں بھی اُن کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔
ایشیا میں بہت سے لوگ پپوٹوں کی ظاہری سلوٹ یا شکن کے بغیر پیدا ہوتے ہیں ۔
اسے مونو لڈ(monolid) کہا جاتا ہے۔ 1896 میں جاپانی سرجن میکامو نے اس مسئلے کو حل نکالا۔ انہوں نے ایک پروسیچر، جسے blepharoplasty یا ڈبل آئی لڈ سرجری کہا جاتا ہے ، ڈویلپ کیا۔ تب سے لیکر آج تک یہ پروسیچر کئی ملین بار کیا جا چکا ہے۔ ایشیا میں پلاسٹک سرجری کے دوران مریض سب سے زیادہ اسی سرجری کی درخواست کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اس سرجری کے نتائج کئی بار من چاہے نہیں نکلتے ، جس کے باعث مریض مکمل طور پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔
اورینٹل ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک چینی خاتون، جن کا خاندانی نام لی بتایا گیا ہے، نے اس سرجری پر 13 ہزار یوان خرچ کیے لیکن بعد میں انہیں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑآ۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنی آنکھوں کے بڑا لگنے کے لیے یہ آپریشن کرایا تھا لیکن وہ نتائج سے خوش نہیں تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے کلینک سے دوبارہ یہی آپریشن کرنے کا کہا تاکہ اُن کے پپوٹے زیادہ دلکش نظر آئیں۔
ڈاکٹر دوبارہ سے یہ آپریشن کرنے پر راضی ہوگئے لیکن دوسرے آپریشن کا نتیجہ بھی خاتون کے لیے اطمینان بخش نہیں تھا۔ حقیقت میں اُن کےپپوٹے پہلے سے بھی بدتر ہو چکے تھے۔اب وہ اپنی آنکھیں پوری طرح بند نہیں کر سکتی تھیں۔ کلینک نے اس حوالے سے بتایا کہ دوسرا آپریشن بھی پہلے آپریشن کی جگہ کے بہت قریب کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کے زخم جڑ گئے، اسی وجہ سے خاتون کو آنکھیں بند کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
کلینک کے ترجمان نے خاتون کو بتایا کہ آپریشن کے ذیلی اثرات ان حالات کے مطابق ہی ہیں لیکن خاتون تندرست ہونے کےبعد بھی اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتیں۔ کلینک نے خاتون کو پیش کش کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے تیسرا آپریشن کر دیتے ہیں لیکن خاتون نے یہ پیش کش ٹھکرا کر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ سوتی ہیں تو اُن کی آنکھیں ادھ کھلی ہوتی ہیں، وہ اپنی آنکھیں مکمل طور پر بند نہیں کر سکتیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کلینک سے 30 ہزار یوان یا 4200 ڈالر لینے پر رضامند ہو گئی ہیں۔ خاتون کو امید ہے کہ وقت کے ساتھ ان کی آنکھیں بند ہو سکیں گی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.