سکے اکھٹے کرنے کے لیے چڑیا گھر کے عملے نے کچھوے کی پشت پر ہی ٹوکری چپکا دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اکتوبر 2019 23:58

سکے اکھٹے کرنے کے لیے چڑیا گھر  کے عملے نے کچھوے کی پشت پر ہی ٹوکری چپکا ..

سکے اکٹھے کرنے کے لیے کچھوے کی پشت پر ٹوکری چپکانے کی وجہ سے گوانگشی، چین  کے مقبول چڑیا گھر  کے عملے کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس چڑیا گھر کے عملے نے  ایک بڑے کچھوے کی پشت پر گلیو سے ٹوکری چپکا دی ہے تاکہ توہم پرست لوگ ان ٹوکری میں سکے پھینک سکیں۔

چین میں بہت سے لوگ   مختلف اشیا پر سکے پھینکنے کو خوش قسمتی تصور کرتے ہیں۔

ایسے بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں مسافر سفر شروع ہونے سے پہلےجہاز کے انجن میں سکے پھینک دیتے ہیں۔ اسی طرح لوگ مندروں  کی گھنٹیوں پر سکے پھینکتے ہیں۔ 

گوانگشی میں ناننگ چڑیا گھر  کے ایک چڑیا گھر  کے کچھوے کی تصویریں انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں ایک کچھوے کی پشت پر ٹوکری رکھی دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹوکری کو گلیو سے کچھوے کی پشت پر چپکایا گیا ہے۔

ان تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد جانوروں سے محبت کرنے والے  چڑیا گھر کی انتظامیہ پر کافی تنقید کر رہے ہیں۔

یہ تصویر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ویبو پر صارف Tea-tiaنے پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ تصاویر قومی تعطیلات کے دوران لی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کے لیے یہ طریقہ استعمال کرنےپر  چڑیا گھر کی انتظامیہ پر بھی کافی تنقید کی ہے۔انہوں نے پولیس، میڈیا اور نیشنل فارسٹری بیورو سے بھی درخواست کی کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں۔ 

چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ انتظامیہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن چڑیا گھر نے ابھی تک باضابطہ پریس ریلیز جاری نہیں ہے۔