سکول کے جناتی تھری ڈی پرنٹر نے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اکتوبر 2019 23:59

سکول کے جناتی تھری ڈی پرنٹر نے تین گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دئیے

یونیورسٹی آف میئن کے نئے تھری ڈی پرنٹر نے تین نئے عالمی ریکارڈ بنا لیے ہیں۔ ان میں سے ایک ریکارڈ دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر کا بھی ہے۔

گینیز کے عملے نے سکول کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ سکول کا تھری ڈی پرنٹر دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹر ہے۔ اس پرنٹر نے ایک کشتی بھی پرنٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کشتی کو تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ ہونے والی سب سے بڑی کشتی اور پرنٹ ہونے والی سب سے بڑی چیز  کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 

اس کشتی کو 3Dirigo کا نام دیاگیا ہے۔ اس کی لمبائی 25 فٹ اور وزن 5000 پاؤنڈ ہے۔سکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس کشتی کو پرنٹ ہونے میں 72 گھنٹے لگے تھے۔ یہ کشی فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :