گمشدہ کتا 12 سال بعد مالکن کو دوبارہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اکتوبر 2019 23:59

گمشدہ کتا 12 سال بعد مالکن کو دوبارہ مل گیا

ایک 14سالہ ٹوائے فاکس ٹیرئیر کتیا 12 سال بعد اپنی مالکن کو دوبارہ مل گئی ہے۔اورلینڈو،  فلوریڈا سے تعلق رکھنی والی  مالکن  کو یہ کتیا 1100 میل دور پٹسبرگ سےملی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیوچز 28 فروری 2007 کو  اپنے گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی۔ ڈیوچز کی مالکن کیتھرین سٹرانگ نے اسے  کئی ماہ تک ڈھونڈا۔ وہ روز جانوروں کے شیلٹر ہوم کا دورہ کرتیں   اور گمشدہ ڈیوچز کے بارے میں پوچھتی۔

بالاآخر جمعے کو 12 سال بعد ڈیوچز انہیں دوبارہ مل ہی گئی۔ڈیوچز ایک شخص کو پٹسبرگ میں  ایک سایہ دار جگہ میں بیٹھی ہوئی ملی تھی۔

(جاری ہے)

یہ مقام اورلینڈو سے تقریبا 1 ہزار میل دور تھا۔ وہ شخص کانپتی ہوئی ڈیوچز کو جانوروں کے تحفظ کے مرکز ، ہیومین  اینیمل ریسکیو، میں لے گیا۔  وہاں پر ڈیوچز کی چپ کو سکین کیا گیا، جس میں اس کی تفصیلات درج تھیں۔ ان تفصیلات سے معلوم ہوا کہ ڈیوچز  فلوریڈا سے یہاں تک پہنچی ہے۔ 

جمعے کو جب ہیومین اینیمل شیلٹر کے ملازمین نے ڈیوچز کو کیتھرین کے   حوالے کیا گیا تو وہ رونے لگیں۔ جانوروں کے مرکز کے ایک ملازمین نے  اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اس جذباتی ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا، ”یہی وجہ ہے کہ  ہم وہ کرتے ہیں، جو ہم کرتے ہیں“۔