ْپنیاں میں آل پاکستان محفل نعت میں عالمی شہرت یافتہ اویس رضا قادری کو مدعو کرنے کا فیصلہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پنیاں میں آل پاکستان محفل نعت میں عالمی شہرت یافتہ اویس رضا قادری کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 17 ویں کل پاکستان محفل نعت کو شاندار طریقہ سے منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سیفیہ اعجاز القران پنیاں کے ناظم حاجی سلطان احمد خان کی زیر صدارت پنیاں محفل نعت کے منتظمین کا ایک غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں الحاج محمد سعید، پروفیسر فاورق، اعجاز خان، طاہر تنولی، عمیر علی، وقار احمد، قاسم اویسی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سلطان احمد خان نے کہا کہ پنیاں میں ہر سال منعقد ہونے والی محفل نعت ملک گیر شہرت حاصل کر چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس میں ملک کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ہی معروف نعت خواں پنیاں محفل نعت میں شرکت کر چکے ہیں چونکہ ملک کے معروف نعت خواں حضرات مصروف ہوتے ہیں اس لئے ان سے 6 ماہ پہلے وقت لیا جاتا ہے اس لئے تمام ممبران سے گذارش ہے کہ وہ ملک کے معروف نعت خوانوں کے نام پیش کریں تاکہ ان سے رابطہ کیا جا سکے جس پر ممبران نے مشاورت کے بعد چند نام تجویز کئے۔ تمام مبران نے مشترکہ طور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :